اعداد کا نطام سب سے اہم ہوتا ہے ریا ضی سیکھنے کیلئے ۔یہ ریاضی کی بنیاد ہے اسکے بغیر کچھ نہیں اور نہ ہی ریاضی کا وجود ہوسکتا ہے ۔ لیجیئے سہل انداز میں سیکھیئے۔
1.NUMBER SYSTEM
اعداد اور ان کا تصور
:Digitہندسہ
علامتوں کا استعمال کرتے ہیں ۔ انھیں "ہندسے " کہتے ہیں۔ 0,1,2,3,4,5,6,7,8,9گنتی کے اظہار کے لیئے
ہندسہ صرف "اکائی" ہوتا ہے۔
٭جملہ "10 " ہندسے ہوتے ہیں
عدد دو یا دو سے ذائد ہندسوں سے ملکر بنتے ہیں ۔:Numberعدد
10, 26, 390, 5001,
40023 مثلاً:
٭ یہاں پر عدد "10" دو ہندسوں "0" اور "1" سے
ملکر بنا ہے۔
٭اس نطام کو سب سے پہلے " ہندوستانیوں " نے ایجاد کیا اور 'عربوں
'نے رائج کیا ۔ اسلئے ہم اس نظام کو "ہند عربی نظام" کہتے ہیں۔
ہندسے کی قیمت اسکے مقام کے لحاظ سے ہوتی ہے اسکو مقامی قیمت کہتے ہیں ۔:Place
valueمقامی قیمت
مثلاً:
1) 210میں
"2" کی مقامی قیمت"200"
ہے کیونکہ "2" سیکڑ ے کے مقام پر ہے۔
1) 120میں
"2" کی مقامی قیمت"20" ہے کیونکہ "2" دہائی کے مقام
پر ہے۔
1) 102میں
"2" کی مقامی قیمت"2"
ہے کیونکہ "2" اکائی کے مقام پر ہے۔
اعداد کی ترتیب:
1) صعودی ترتیب:اعداد کی بڑھتی ہوئی ترتیب کو
"صعودی ترتیب "کہتے ہیں۔ مثلاً:
1,2,3,4,5,6
2) نزولی ترتیب:اعداد
کی گھٹتی ہوئی ترتیب کو "نزولی ترتیب" کہتے ہیں۔ مثلاً:6,5,4,3,2,1
Comments
Post a Comment