Rules Of Divisiblity(U/M)

Rules Of Divisiblity
:(Rules of Divisiblity)تقسیم پذیری کے اصول
٭"2" کیلئے:اگر کسی عدد کے اکائی ہندسہ پر0یا 2یا 4یا 6یا 8 ہوتو وہ عدد 2 سے مکمل تقسیم ہوگا۔
26,1 4, 108, 4056, 302572مثلاً:
٭3 کیلئے: اگر کسی عدد کے تمام ہندسوں کا مجموعہ "3" سے مکمل تقسیم ہوتو یہ عدد بھی "3" سے مکمل تقسیم ہوگا۔
72,  36,    105,   303,   1638, 23463مثلاً:
303=3+0+3=6( 6، 3 سے مکمل تقسیم ہوتا ہے )،  
1638=1+6+3+8=18(18، 3 سے مکمل تقسیم ہوتا ہے )،  
18=1+8=9 یا پھر 18 کو بھی اسطرح لکھ سکتے ہیں
٭4 کیلئے: اگر کسی عدد کے آخری دو ہندسوں سے بننے والا عدد " 4" سے مکمل تقسیم ہوتو وہ عدد  بھی " 4 " سے مکمل تقسیم ہوگا۔اور اگر کسی عدد کے آخری دو ہندسے "0" ہوتو بھی وہ عدد "4" سے مکمل تقسیم ہوگا۔
48,  452,  124,    4236,     3200 123456 مثلاً:
٭ 5کیلئے: اگر کسی عدد کا آخری ہندسہ 0 یا 5 ہوتو وہ عدد "10" سے مکمل تقسیم ہوگا۔
35,105,   500,  4020,  12345, 765435 مثلاً: 
٭ 6کیلئے: اگر کوئی عدد "2" سے اور "3" سے مکمل تقسیم ہوتو وہ عدد "6" سے تقسیم ہوگا۔
12, 30, 480, 702, 1080, 1332مثلاً: 
٭8 کیلئے: اگر کسی عدد کے آخری تین ہندسوں سے بننے والا عدد "8" سے مکمل تقسیم ہوتو وہ عدد  بھی " 8 " سے مکمل تقسیم ہوگا۔
280, 1048, 20232, 10244مثلاً:
٭9 کیلئے: اگر کسی عدد کے تمام ہندسوں کا مجموعہ "9" سے مکمل تقسیم ہوتو یہ عدد بھی "9" سے مکمل تقسیم ہوگا۔
27, 450, 1080, 90702 324252مثلاً: 
٭ 10کیلئے: اگر کسی عدد کا آخری ہندسہ" 0 " ہوتو وہ عدد "10" سے مکمل تقسیم ہوگا۔
20, 1030, 2210, 28450 مثلاً:   
٭  11کیلئے:اگر کسی عدد کے طاق(ODD)مقامات کے ہندسوں کا مجموعہ ، جفت (EVEN)مقامات کے ہندسوں کے مجموعہ کے مساوی ہو یا فرق "11کا ضعف ہو( یا صفر) ہو تب وہ عدد "11" سے مکمل تقسیم ہوگا۔
523281,   123453,   325182,   45617
٭ عدد 523281 کی "11" سے تقسیم ہونے کی تشریح:
طاق مقام=O , جفت مقام =E
طاق مقامات کے ہندسوں کا مجموعہ (O)=1+2+2=5
جفت مقامات کے ہندسوں کا مجموعہ (E)=8+3+5=16
دونوں کا فرق=16-5=11
فرق"11" کا ضعف ہے اسلئے یہ عدد "11" سے مکمل تقسیم ہوگا۔
For more and Download in PDF Click Here 


Comments

TS TET/APTE/CTET SPECIAL

TS LATEST UPDATES

LATEST NOTIFICATIONS

LATEST RESULTS

TSPSC RESIDENTIAL UPDATES

TS TEACHERS

AP LATEST UPDATES

AP TEACHERS